منگل 30 دسمبر 2025 - 20:03
غاصب اسرائیل کو بارہ روزہ جنگ سے عبرت حاصل کرنی چاہیے: ترجمان سپاہ پاسدارانِ انقلاب

حوزہ/سپاہ پاسدارانِ انقلابِ اسلامی ایران کے ترجمان جنرل علی محمد نائینی نے کہا ہے کہ دشمن جان لے کہ اسلامی جمہوریہ ایران کی طاقت روز بروز بڑھ رہی ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، سپاہ پاسدارانِ انقلابِ اسلامی ایران کے ترجمان جنرل علی محمد نائینی نے کہا ہے کہ دشمن جان لے کہ اسلامی جمہوریہ ایران کی طاقت روز بروز بڑھ رہی ہے۔

انہوں نے المیادین چینل سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ غاصب صیہونی حکومت کو 12 روزہ جنگ میں اٹھائے نقصان کو نہیں بھولنا چاہیے اور کسی بھی نئی مہم جوئی سے قبل ماضی سے عبرت حاصل کرنی چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ صیہونی دشمن، صرف میڈیا پر ایران کے خلاف ہرزہ سرائی کرتا ہے۔

سپاہ پاسدارانِ انقلابِ اسلامی کے ترجمان نے واضح کیا کہ میدان جنگ میں اسرائیل، بھاری نقصان اٹھا چکا ہے اور وہ اس حقیقت سے بخوبی آگاہ ہے نیز اُسے ایران کی میزائل صلاحیتوں کا بھی علم ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز ٹائمز آف اسرائیل نے ایک رپورٹ میں دفاعی ماہرین کا حوالہ دیتے ہوئے لکھا تھا کہ اگر ایران کے ساتھ کوئی نیا تصادم ہوتا ہے تو شاید اسرائیل کا دفاعی نظام، کام نہ کرے۔

اخبار نے مزید لکھا کہ گزشتہ جون کی جنگ نے نہ صرف ایران کے میزائل چیلنجز کو آشکار کیا، بلکہ اسرائیل کے موجودہ دفاعی نظام کی کمزوریوں کو بھی دنیا کے سامنے بے نقاب کر دیا۔

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha